آندھراپردیشجرائم و حادثات

دل دہلا دینے والا واقعہ: ریونیو حکام کی اراضی ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ، ایک خاندان کے 3 افراد کی خودکشی

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ہفتہ کے روز ونٹی مٹلہ منڈل کے موضع کتہ مادھاورم میں پیش آیا۔41 سالہ پدماوتی اور 17 سالہ ان کی بیٹی ونئے اپنے گھر میں لٹکتے ہوئے پائی گئیں جبکہ سبا راو نے اس موضع میں ایک چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع وائی ایس آر کڑپہ میں ایک خاندان کے 3 ارکان نے خودکشی کرلی کیونکہ بتایا گیا ہے کہ مقامی ریونیو حکام نے ان کی اراضی ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

حکام کے اس اقدام سے دلبرداشتہ ایک خاندان کے 3افراد نے خودکشی کرلی۔47 سالہ ایک بنکر سبا راؤ، ان کی بیوی اور بیٹی نے اس لئے انتہائی قدم اٹھایا کہ اراضی ریکارڈ میں حق ملکیت تبدیل کرنے کے سبب وہ اراضی فروخت کرنے سے قاصر تھے۔

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ہفتہ کے روز ونٹی مٹلہ منڈل کے موضع کتہ مادھاورم میں پیش آیا۔41 سالہ پدماوتی اور 17 سالہ ان کی بیٹی ونئے اپنے گھر میں لٹکتے ہوئے پائی گئیں جبکہ سبا راو نے اس موضع میں ایک چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کو ایک خودکشی تحریر دستیاب ہوئی ہے۔ یہ خاندان، اپنی تین ایکڑ اراضی فروخت کرنے سے قاصررہنے کی وجہ سے مایوس تھا کیونکہ سرکاری ریکارڈ ز میں اس اراضی کے اونرشپ تبدیل کردئیے گئے تھے۔

سبا راو نے تحریر کیا کہ ریونیو حکام نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے کیونکہ مقامی عہدیداروں نے اراضی کے مالک کا نام تبدیل کیا تھا اس لئے ان کے پاس خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچاتھا۔

پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔