آندھراپردیش

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا

ریلوے عملے نے فوری طور پر بجلی کی سپلائی بند کردی جس سے بڑا خطرہ ٹل گیا تاہم اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین خدمات متاثر ہوئیں ۔بعد ازاں ریلوے کے عملے نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔ ڈی آر ایم منوج ساہو نے ان کاموں کی نگرانی کی۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اسٹیشن پر آنے والی ایک ٹرین بجلی کے تاروں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں یہ تارٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے مغربی بنگال کے پرولیا جانے والی سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین صبح 5.20 بجے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پہنچی۔

متعلقہ خبریں
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
شائد میں دسمبر میں وشاکھاپٹنم منتقل ہوجاؤں: جگن

یہاں ٹرین کا انجن تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہٹائے گئے انجن کو آگے بڑھانے کے دوران یہ انجن اوور ہیڈ پاور لائنوں سے ٹکراگیا اوران کو تقریباً 100 میٹر تک گھسیٹ کرلے گیا۔

ریلوے عملے نے فوری طور پر بجلی کی سپلائی بند کردی جس سے بڑا خطرہ ٹل گیا تاہم اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین خدمات متاثر ہوئیں ۔بعد ازاں ریلوے کے عملے نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔ ڈی آر ایم منوج ساہو نے ان کاموں کی نگرانی کی۔ حکام نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے بعد ٹرینیں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔