تلنگانہ

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں کپاس کی مل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

ضلع کے تُرکاوڈاگاملو علاقہ کی شری سمردھا کپاس کی مل میں کل شب یہ آگ لگی جس کے نتیجہ میں مل میں رکھی کپاس جل کر خاکسترہوگئی۔مل میں کپاس ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھےلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں کپاس کی مل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد


ضلع کے تُرکاوڈاگاملو علاقہ کی شری سمردھا کپاس کی مل میں کل شب یہ آگ لگی جس کے نتیجہ میں مل میں رکھی کپاس جل کر خاکسترہوگئی۔مل میں کپاس ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھےلی۔


ابتدا میں مل کے ذمہ داروںنے اس آگ پرقابو پانے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپرمعلوم نہ ہوسکی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرورہوا ہے۔


اس واقعہ کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔