حیدرآباد کے صنعت نگر کی ڈَیورڈائن انڈسٹریزمیں شدید آگ لگ گئی
حیدرآباد کے صنعت نگر کے جنکلو واڑہ علاقہ میں واقع ڈَیورڈائن انڈسٹریز میں جمعرات کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے صنعت نگر کے جنکلو واڑہ علاقہ میں واقع ڈَیورڈائن انڈسٹریز میں جمعرات کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے آسمان کو چھونے لگے ۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ چھ فائر انجنوں اور جدید روبو آلات کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم حکام کا ابتدائی اندازہ ہے کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس حادثہ میں کروڑوں روپے کی املاک تباہ ہو چکی ہیں۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔