حیدرآباد کے لولو مال میں ایک شخص پستول لیکر داخل ہوگیا
اطلاعات کے مطابق مال کی پارکنگ میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس دونوں فریقین کو سمجھا رہی تھی کہ اسی دوران پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، صدیقی، کی جیب میں موجود پستول پر پولیس کی نظر پڑی۔
حیدرآباد کے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع لولو مال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص کے پاس اسلحہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
اطلاعات کے مطابق مال کی پارکنگ میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس دونوں فریقین کو سمجھا رہی تھی کہ اسی دوران پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، صدیقی، کی جیب میں موجود پستول پر پولیس کی نظر پڑی۔
پولیس نے فوری طور پر اسلحہ اپنی تحویل میں لے کر اس کی جانچ کی، جس میں معلوم ہوا کہ پستول کا لائسنس قانونی اور کارآمد ہے۔
تاہم پولیس نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود اسلحہ رکھنے والا شخص مال کے اندر کیسے داخل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق داخلی دروازے پر سکیورٹی عملے نے مناسب تلاشی نہیں لی، جس کے باعث یہ کوتاہی پیش آئی۔
پولیس نے سکیورٹی میں غفلت برتنے پر لولو مال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔