حیدرآباد

بیوی سے جھگڑے کے بعد بہار کے ایک شخص نے تلنگانہ میں خودکشی کرلی

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق، بہار کے پٹنہ سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ شخص ویویک نے پانچ ماہ قبل بہار ہی کی رہنے والی 24 سالہ کنچن سے محبت کی شادی کی تھی۔

حیدرآباد: بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق، بہار کے پٹنہ سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ شخص ویویک نے پانچ ماہ قبل بہار ہی کی رہنے والی 24 سالہ کنچن سے محبت کی شادی کی تھی۔

شادی کے بعد دونوں ابراہیم پٹنم کے پرگتی نگر میں رہائش پذیر تھے اور ویویک مزدوری کے ذریعہ گزر بسر کر رہا تھا۔گزشتہ ایک ہفتہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے ویویک ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔

کل شام چار بجے کے قریب اس نے کمرے کا دروازہ بند کر کے ساڑی کے ذریعہ وینٹیلیٹر سے پھانسی لگا لی۔اس وقت بیوی گھر کے باہر تھی۔ جب اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اندر سے کوئی جواب نہ ملا تو اسے شک ہوا۔

پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا، لیکن تب تک ویویک کی موت ہو چکی تھی۔ابراہیم پٹنم کے سب انسپکٹر رام کرشنا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔