شمالی بھارت

شادی شدہ خاتون نے اپنے 4 ماہ کے بیٹے کے ساتھ ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت پرینکا چورسیا (24) ساکن جگدمبا کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفیہ کی گود میں چار ماہ کا بیٹا تھا جسے لے کر اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے الور گیٹ تھانہ علاقے سے گزرنے والی مدار ریلوے لائن پر ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے چار ماہ کے بیٹے کے ساتھ ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی، جس میں دونوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

اجمیر جی آر پی تھانہ اور الورگیٹ تھانے نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوایا۔

پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت پرینکا چورسیا (24) ساکن جگدمبا کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفیہ کی گود میں چار ماہ کا بیٹا تھا جسے لے کر اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفیہ کی اسکوٹر چلانے کے معاملے پر شوہر اور والدہ سے لڑائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی۔ یہ واقعہ پیر کی رات 12 بجے کے بعد کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔