حیدرآباد

بی جے پی کے 11 ریاستوں کے صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس

جے پی نڈاکا بی جے پی کے ریاستی دفتر میں آمد پر ان کا خیرمقدم کیاگیا۔ سابق وزیرا ی راجندر کو بی جے پی میں ناراض لیڈروں کو مطمئن کرنے کی پوری ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں 11 ریاستوں کے صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس ہوا جس میں زعفرانی جماعت کے لیڈروں نے آئندہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پارٹی کے مختلف ریاستوں میں موقف اور ان کو مستحکم کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے قبل ازیں حیدرآباد پہنچنے پر ایرپورٹ پر بی جے پی کے صدرجے پی نڈا کا استقبال کیا۔

 اس اجلاس میں بی جے پی لیڈر بی ایل سنتوش،رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے، اے پی کے بی جے پی کی صد رپورندیشوری، ڈی کے ارونا، ایم پی لکشمن، ای راجندر اور دیگر اہم لیڈران نے شرکت کی۔

 جے پی نڈاکا بی جے پی کے ریاستی دفتر میں آمد پر ان کا خیرمقدم کیاگیا۔ سابق وزیرا ی راجندر کو بی جے پی میں ناراض لیڈروں کو مطمئن کرنے کی پوری ذمہ داری سونپی گئی ہے۔