جرائم و حادثات
آگ لگنے سے دو معصوموں سمیت ایک خاتون کی موت
بادی النظر میں یہ خودکشی کا معاملہ معلوم پڑتاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راگھویند گوڑ مزدوری کا کام کرتا ہے۔
نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے چیچلی تھانہ علاقے کے تحت گولگاؤں خورد میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور اس کے دو معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔
بادی النظر میں یہ خودکشی کا معاملہ معلوم پڑتاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راگھویند گوڑ مزدوری کا کام کرتا ہے۔
گزشتہ روز وہ اپنے بھائی کے ساتھ گندم کی کٹائی کے لیے کھیت میں گیا تھا۔
گھر پر راگھویندر کی بیوی سویتا (25)، چار ماہ کی بیٹی آر بی اور ڈھائی سالہ بیٹا انوراگ موجود تھے۔
کسی وجہ سے سویتا ٹھاکر نے آگ لگادی، جس کی لپیٹ میں اس کے دو بچے آگئے، جن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سویتا کو سول اسپتال گاڈر وارا لایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
کھیت میں کام کرنے والے گھر والوں کو گاؤں کے کسی فرد سے اطلاع ملی تو وہ کھیت سے گھر پہنچے۔ پولس کیس درج کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔