دہلی

اسمبلی الیکشن کے شیڈول سے قبل مبصرین کی میٹنگ

پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے سے قبل الیکشن کمیشن نے جمعہ کے دن مبصرین کی میٹنگ منعقد کی۔

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے سے قبل الیکشن کمیشن نے جمعہ کے دن مبصرین کی میٹنگ منعقد کی۔

متعلقہ خبریں
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
لالچ سے پاک لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنانے کی کوشش: چیف الیکشن کمشنر
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے مبصرین سے کہا کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ انتخابات میں پیسہ کی طاقت کی لعنت پر اچھی طرح کنٹرول ہو۔ الیکشن کمیشن نے پولیس‘ عام اور اخراجات مبصرین کے ساتھ دن بھر میٹنگ منعقد کی جس کا مقصد انتخابی ضابطہ اخلاق کی موثر عمل آوری کی حکمت عملی بنانا ہے۔

انتخابات میں طاقت اور پیسہ کا استعمال مقابلہ کے مساوی میدان کی فراہمی پر اثر انداز نہ ہو۔ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ تلنگانہ‘ میزورم اور راجستھان میں نومبر۔ دسمبر میں اسمبلی الیکشن کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پی ٹی آئی ویڈیو سے کہا کہ مبصرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ انتخابات‘ تشدد سے پاک ہوں۔ پیسہ کی طاقت کے بے دریغ استعمال پر اچھی طرح کنٹرول ہو۔

الیکشن کمیشن تاحال راجستھان‘ میزورم‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے چکا ہے۔ اس کا دورہ ئ تلنگانہ جمعرات کو مکمل ہوا۔ امکان ہے کہ آئندہ چند دن میں الیکشن کمیشن 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کردے گا۔