جرائم و حادثات

اے پی:دن دہاڑے بینک سے ایک شخص نے 6.5لاکھ روپئے لوٹ لئے

آندھراپردیش کے مغربی گوداوری کے نرساپورم میں ایک بینک سے ایک شخص نے 6.5لاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے مغربی گوداوری کے نرساپورم میں ایک بینک سے ایک شخص نے 6.5لاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری

اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔بینک کے اسٹاف کے مطابق چہرہ پر ماسک لگائے ہوئے ایک شخص بینک کے اندرداخل ہوااور کیاشیر سے گولڈلون کی خواہش کی۔

عہدیدار نے ویری فکیشن آفیسر کے آنے تک باہر انتظار کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ وہ اپنے چہرہ سے ماسک نکالے تاہم اس شخص نے کہاکہ اس کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔

بعد ازاں اس شخص نے اپنے بیگ سے چاقو نکالا اور دھمکاتے ہوئے ٹیبل پر رکھے 6.5لاکھ روپئے کی رقم لے کر فرارہوگیا۔

اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس بینک پہنچی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور ایک معاملہ درج کرلیا۔