شمالی بھارت

لالچ سے پاک لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنانے کی کوشش: چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہفتہ کے روز تمام ضلع مجسٹریٹس اور سپرنٹنڈٹس آف پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اُن عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو جانبداری میں ملوث ہورہے ہیں۔

لکھنؤ: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہفتہ کے روز تمام ضلع مجسٹریٹس اور سپرنٹنڈٹس آف پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اُن عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو جانبداری میں ملوث ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ

انتخابی ادارہ کا یہ اقدام لالچ سے پاک لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنانے اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مساوی میدان فراہم کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ تمام ضلع مجسٹریٹس اور ایس پیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مساوی میدان کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور جانبداری برتنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

کمار نے لکھنؤ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مساوی میدان کی فراہمی کے لیے جونیئر عہدیداروں میں غیرجانبداری کو یقینی بنائیں۔ تمام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری سیاسی جماعتوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات پر کارروائی کریں۔

فی الحال کوئی شکایت زیر التوا نہیں ہے اور تمام مسائل کی اطمینان بخش انداز میں یکسوئی کرلی گئی ہے۔ کمار نے جن کے ساتھ الیکشن کمشنر ارون گوئل بھی موجود تھے، عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ تلبیس شخصی کے واقعات کا جائزہ لیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی عمل سے متعلق دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

پوسٹل بیالٹ کی گنتی پہلے کی جانی چاہیے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو صرف سرکاری گاڑیوں میں منتقل کیا جانا چاہیے اور اِن گاڑیوں کو جی پی ایس ٹریکنگ سے لیس کیا جانا چاہیے۔ انتخابی فوٹو شناختی کارڈ کی بروقت فراہمی اور ووٹر انفارمیشن سلپ کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ انتخابی ڈیوٹی پر تعینات رائے دہندے ووٹر فیسی لٹیشن سنٹر پر اپنا پوسٹل بیالٹ جمع کراسکتے ہیں۔ انتخابی مبصرین کے نام اور نمبر عام کیے جانے چاہئیں، تاکہ ہر ایک کو ان تک رسائی حاصل رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر ایک سوشل میڈیا سل قائم کیا جانا چاہیے تاکہ فرضی خبروں سے نمٹا جاسکے اور جھوٹے بیانیوں سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کرنے نشانہ بناکر مداخلت کرنا ضروری ہے۔

اترپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رنوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر ریاستی دارالحکومت کے سہ روزہ دورہ پر ہیں، جس کا آغاز 29 فروری سے ہوا ہے تاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔

a3w
a3w