آندھراپردیش

بُری عادتوں سے پریشان ماں نے بیٹے کا قتل کردیااورلاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دیا

بعض اوقات اسے مقامی افرادنے پکڑکراس پر حملہ بھی کیاتھا۔

حیدرآباد: بیٹے کی بُری عادتوں سے پریشان ہوکرماں نے اس کا قتل کردیا اورلاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
سلطان پور میں ٹریلر نے بائک سواروں کو روندا
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، چار کے مارے جانے کی اطلاع
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کھمبم علاقہ کی رہنے والی خاتون کو تین بیٹے ہیں۔

اس کے شوہر کی موت کے بعداس نے بھینسیں چروانے کا کام کرتے ہوئے اپنے تین بیٹوں کی پرورش کی۔ دو بیٹے شادی شدہ ہیں۔ شیام بابو غیر شادی شدہ تھا۔

بری عادت کا عادی شیام چوری کرتا تھا۔ بعض اوقات اسے مقامی افرادنے پکڑکراس پر حملہ بھی کیاتھا۔

وہ کچھ دنوں سے شراب پی رہا تھا اور اپنی ماں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگا تھا۔

اس کی بُری عادتوں سے تنگ آکرخاتون نے اس کا قتل کردیااورلاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دیا۔