جرائم و حادثات

کتے کا تعاقب، ڈیلیوری بوائے عمارت سے گر کر زخمی

رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج دوپہر ڈوبر مین ڈاگ (کتے) نے امیزون ڈیلیوری بوائے کا تعاقب کرنے کے نتیجہ میں وہ بلندی سے گرکر زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج دوپہر ڈوبر مین ڈاگ (کتے) نے امیزون ڈیلیوری بوائے کا تعاقب کرنے کے نتیجہ میں وہ بلندی سے گرکر زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر نے امیزان ایر کو متعارف کیا

یہ واقعہ منی کنڈہ میں پیش آیا۔پولیس کے بموجب عمارت کی تیسری منزل سے گرکر وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیلیوری بوائے پارسل دینے کے لئے پہنچا تھا۔

زخمی ڈیلیوری بوائے کو دواخانہ کو منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔