جرائم و حادثات
چلتی کار میں آگ لگ گئی،ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک
پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ پولیس اس زاویہ سے بھی جانچ کررہی ہے کہ کیا کسی نے گاڑی کو آگ لگائی؟

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواح میں آؤٹر رنگ روڈ پر ایک شخص چلتی کار میں آگ لگنے کے واقعہ میں زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی نصف شب پیش آیا۔ آدی بٹلہ کے قریب اوآرآرپر ایک چلتی کار میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار شخص زندہ جل گیا۔
گاڑی بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس کے مطابق اس شخص کی شناخت وینکٹیش کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ پولیس اس زاویہ سے بھی جانچ کررہی ہے کہ کیا کسی نے گاڑی کو آگ لگائی؟