سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ویڈیوز: بریلی کے موضع میں ایک مسلمان کا مکان نذرآتش۔ ہندو لڑکی کے اغوا کا الزام

دیہاتیوں کے ہجوم نے یہاں ایک مسلمان کے مکان میں مبینہ توڑپھوڑ کی اور آگ لگادی۔ بھیڑ نے اِس شخص پر ان کی برادری کی ایک عورت کے اغوأ کا الزام عائد کیا۔

بریلی(یوپی): دیہاتیوں کے ہجوم نے یہاں ایک مسلمان کے مکان میں مبینہ توڑپھوڑ کی اور آگ لگادی۔ بھیڑ نے اِس شخص پر ان کی برادری کی ایک عورت کے اغوأ کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
گائے کے پیشاب سے علاج

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ برہم مقامی لوگوں نے وہاں پہنچنے والے پولیس والوں پر بھی حملہ کیا۔ واقعہ جمعہ کی رات موضع چندوپورا شیونگر کا ہے جو سرولی علاقہ بریلی میں واقع ہے۔ ایس ایچ او سرولی پولیس اسٹیشن اور دیگر 2پولیس والوں کو مبینہ لاپرواہی برتنے پر ہفتہ کے دن معطل کردیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بریلی انوراگ آریہ نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ 29جولائی کو مئیکولال کی 20سالہ بیٹی اور 21سالہ صدام چندوپورا شیونگر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ یہ دونوں یکم اگست کو پولیس کو دستیاب ہوئے۔ لڑکی کے باپ اور دیگر دیہاتیوں کی گزارش پر لڑکی کو اس کی فیملی کے حوالہ کردیا گیا۔

مئیکولال نے لکھ کر دیا کہ وہ نوجوان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائے گا۔ لڑکی کی مرضی سے اسے اس کی فیملی کے حوالہ کیا گیا اور صدام کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔ اس کے باوجود جمعہ کی رات 11 بجے کے آس پاس شرپسند عناصر، صدام کے مکان میں گھس پڑے انہوں نے توڑپھوڑ کے بعد مکان کو آگ لگادی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم وہاں پہنچی۔ بھیڑ نے ٹیم پر بھی حملہ کردیا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے کراس ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او سرولی پولیس اسٹیشن لوسروہی، سب انسپکٹر ستیہ ویرسنگھ اور ایک کانسٹیبل کو لاپرواہی برتنے اور ایف آئی آر درج نہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔

چندوپورا شیونگر کی صورتحال اب نارمل ہے اور وہاں نظم و ضبط کی برقراری کے لئے پولیس فورس تعینات کردی گئی۔

a3w
a3w