تلنگانہ

ایک نیا تنازعہ: بی آر ایس دور حکومت میں تعمیر کردہ عمارتوں کے معیار کی جانچ کا منصوبہ

ایک نیا تنازعہ چھیڑتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج کہاکہ ریاستی حکومت، بی آر ایس دور میں تعمیر کی گئیں عمارتوں، جن میں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر سکریٹریٹ، امرا جیوتی یادگار اور دیگر شامل ہیں، کا معائنہ کرانے کیلئے تیار ہے تاکہ ان عمارتوں کی پائیداری اور کام کی معیارکا پتہ لگایاجاسکے۔

حیدرآباد(منصف نیوز ڈیسک) ایک نیا تنازعہ چھیڑتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج کہاکہ ریاستی حکومت، بی آر ایس دور میں تعمیر کی گئیں عمارتوں، جن میں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر سکریٹریٹ، امرا جیوتی یادگار اور دیگر شامل ہیں، کا معائنہ کرانے کیلئے تیار ہے تاکہ ان عمارتوں کی پائیداری اور کام کی معیارکا پتہ لگایاجاسکے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد ہندوستان بھیجے گا
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ

سابق بی آر ایس کے دور حکومت میں سکریٹریٹ، امرجیوتی یادگار اور دیگر عمارتیں تعمیر کی گئی تھیں۔

ا ُنہوں نے کہاکہ ریاست کی کانگریس حکومت، کالیشورم لفٹ اریگیشن اسکیم، دیگر بیارجوں اور پروجیکٹس جوبی آر ایس کے دور حکومت میں تعمیر کئے گئے تھے، کے کاموں کے معیار کی جانچ کیلئے ٹکنیکل ماہرین کی ایک ٹیم مقرر کرے گی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کالیشورم پروجیکٹ میں کئی نقائص سامنے آئے ہیں جبکہ ابتداء میں اس پروجیکٹ کا تخمینہ 38 ہزار کروڑ روپئے تھا مگر اس کے ڈیزائن کو تبدیل کرتے ہوئے اس کے تخمینہ کو 1.5 لاکھ کروڑ روپئے تک بڑھادیاگیا۔