تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ 4 دنوں تک شدید بارش کا امکان

اتوار کے روز بھی ان اضلاع میں دوبارہ شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی جبکہ پیر9 ستمبر کو کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک،30 سے 40کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفاتر سے ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے ایریا کے زیر اثر تلنگانہ کے کئی مقامات پر 9 ستمبر تک شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ4دنوں کے دوران کئی اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق اضلاع عادل آباد، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرا دری کتہ گوڑم، ورنگل اور ہنمکنڈہ میں کہیں کہیں، شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرا دری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ،

 سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادا دری بھونگیر، رنگار یڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکا جگری، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور 30 سے40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہفتہ 7 ستمبر کو جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، کتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش کے آثار ہیں۔

 اتوار کے روز بھی ان اضلاع میں دوبارہ شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی جبکہ پیر9 ستمبر کو کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک،30 سے 40کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفاتر سے ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔