تلنگانہ
نلگنڈہ: یتی نرسگھانند کے خلاف گستاخی پر سخت کارروائی کا مطالبہ
وفد نے گستاخانہ بیانات پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
نلگنڈہ: یتی نرسگھانند کی جانب سے گستاخی کے معاملے پر جمعیتہ العلماء نلگنڈہ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیتہ العلماء نلگنڈہ کے صدر، مولانا سید احسان الدین کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے ڈی ایس پی سے ملاقات کی اور انہیں اس سلسلے میں تحریری یادداشت پیش کی۔
وفد نے گستاخانہ بیانات پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
وفد میں جمعیتہ العلماء نلگنڈہ کے جنرل سیکرٹری مولانا اکبر خان اسعدی، قاضی سرفراز خان، مولانا حسین، مولانا زبیر، مولانا صہیب، حافظ شمس الدین، حافظ عتیق، محمد سمیع اور دیگر شامل تھے۔
جمعیتہ العلماء نلگنڈہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔