آندھراپردیش

ایک شخص کو کار پر پٹرول ڈال کر زندہ جلادیا گیا، ویڈیو وائرل

مقتول کی شناخت ناگاراجو کے طور پر کی گئی ہے جو سافٹ ویئر انجینئر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول بنگلور کی ایک معروف کمپنی میں کام کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلور سے برہمن پلی جانے کے دوران ہفتہ کی نصف شب حملہ آوروں نے یہ واردات انجام دی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں ایک شخص کو اس کی کار پر پٹرول ڈال کر زندہ جلا دیاگیا۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔لاش ناقابل شناخت ہونے پر گاڑی کے نمبر کی بنیاد پر تفصیلات معلوم کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

مقتول کی شناخت ناگاراجو کے طور پر کی گئی ہے جو سافٹ ویئر انجینئر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول بنگلور کی ایک معروف کمپنی میں کام کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلور سے برہمن پلی جانے کے دوران ہفتہ کی نصف شب حملہ آوروں نے یہ واردات انجام دی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور ملزمین کی تلاش شروع کردی۔