شمالی بھارت

بہارمیں بیف لے جانے کے شبہ میں ایک مسلم شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

فیروزبھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ہجوم نے نسیم کولاٹھیوں سے مارا۔بعدازاں ہجوم نے خود موضع رسول پور میں نسیم کوپولیس کے حوالہ کردیا۔جس کے بعد اسے فوری سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔

سارن: بہارکے ضلع سارن میں بیف لے جانے کے شبہ میں ہجوم نے ایک55 سالہ شخص کوپیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ مہلوک کی ضلع سیوان کے موضع حسن پور کے نسیم قریشی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
حیدرآباد میں مسلمانوں سے دوستی کرنے پر نوجوان پر ہندؤں کی ٹولی کا حملہ
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان

 ایک مقامی پولیس عہدیدارکے مطابق جب نسیم اوراس کابھتیجہ فیروزقریشی ضلع سارن کے موضع جوگیہ میں رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے جارہے تھے۔ سارن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورومنگلا نے بتایاکہ مقامی عوام نے ایک مسجد کے قریب دونوں کوروک لیا۔ بعدازاں بحث و تکرارہوئی۔

https://twitter.com/Indian10000000/status/1633876965336973314

فیروزبھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ہجوم نے نسیم کولاٹھیوں سے مارا۔بعدازاں ہجوم نے خود موضع رسول پور میں نسیم کوپولیس کے حوالہ کردیا۔جس کے بعد اسے فوری سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔

تاہم علاج کے دوران اس کا انتقال ہوگیا۔ ایس پی نے فون پر بتایاکہ مارپیٹ کے سلسلہ میں اب تک تین افراد کوگرفتارکیاگیاہے۔پولیس نے اس کیس میں ملوث دیگر ملزمین کی گرفتاری کیلئے تلاشی بھی شروع کردی ہے۔ کیس کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔