آندھراپردیش

2 لاریوں کے ٹکرانے سے آگ لگ گئی،4 افراد زندہ جھلس گئے

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں لاشیں دونوں گاڑیوں کے کیبن میں جلی ہوئی تھیں اور صرف ان کی باقیات ملے ہیں۔

کاکیناڈا: آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع نیشنل ہائی وے پر دھرم ورم کے نزدیک جمعہ کی صبح دو لاریوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ جانے سے چار افراد زندہ جل گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس نے بتایا کہ ایک لاری راجمندری کو ریت پہنچانے کے بعد واپس آرہی تھی کہ اچانک لاری بے قابو ہوگئی اور سڑک کے ڈیوائیڈر کو پار کرنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ایک کنٹینر لاری سے ٹکرا گئی۔

دونوں گاڑیوں کی ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینر سمیت چار افراد زندہ جل گئے۔