سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس عبدالنذیر آندھراپردیش کے نئے گورنر
جسٹس نذیرکو فروری 2017میں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج سے سپریم کورٹ کے جج کے طورپر ترقی دی گئی تھی۔وہ پُٹوسوامی معاملہ، طلاق ثلاثہ معاملہ کے ساتھ ساتھ بابری مسجد معاملہ اور نوٹ بندی معاملہ کی بنچ کا بھی حصہ رہے تھے۔
حیدرآباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس عبدالنذیرکو آندھراپردیش کا نیا گورنرمقرر کیاگیا ہے۔جسٹس نذیر 4جنوری 2023کو سبکدوش ہوئے تھے۔وہ اس تلگوریاست کے موجودہ گورنر وشوابھوشن ہری چندن کے جانشین ہوں گے۔
جسٹس نذیرکو فروری 2017میں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج سے سپریم کورٹ کے جج کے طورپر ترقی دی گئی تھی۔وہ پُٹوسوامی معاملہ، طلاق ثلاثہ معاملہ کے ساتھ ساتھ بابری مسجد معاملہ اور نوٹ بندی معاملہ کی بنچ کا بھی حصہ رہے تھے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس عبدالنذیرکی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔جسٹس نذیر کی پیدائش کرناٹک کے دکشن کرناٹک کے بولی وائی علاقہ میں 1958کو ہوئی تھی۔انہوں نے منگالورو کے ایس ڈی ایم لا کالج سے قانون کی ڈگری کی تکمیل کے بعد 18فروری 1983میں ایڈوکیٹ کے طورپر اپنا اندراج کروایا تھا۔
12مئی 2003کوکرناٹک کے ایڈیشنل جج بنائے جانے سے پہلے انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں پریکٹس کی تھی اور بعد ازاں ان کو ترقی دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔