جرائم و حادثات

پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا

ایک خوفناک واقعہ میں ایک پولیس کانسٹبل کو اس کی معشوقہ نے مبینہ طور پر زندہ جلادیا۔ مقتول کی شناخت سنجے کی حیثیت سے کی گئی جس کے ہوم گارڈ رانی کے ساتھ تعلقات تھے۔

بنگلورو: ایک خوفناک واقعہ میں ایک پولیس کانسٹبل کو اس کی معشوقہ نے مبینہ طور پر زندہ جلادیا۔ مقتول کی شناخت سنجے کی حیثیت سے کی گئی جس کے ہوم گارڈ رانی کے ساتھ تعلقات تھے۔

متعلقہ خبریں
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان

دونوں بنگلوو کے بسوناگوڑی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ کچھ عرصہ سے رانی نے سنجے سے دوری اختیار کرلی تھی کیوں کہ سنجے کو ایک اور شخص کے ساتھ رانی کے چیٹس اور کالس کا پتا چلا تھا۔

جب سنجے‘ رانی کو ان کے رشتہ پر نظرثانی کے لیے منانے اس کے گھر پہنچا تو دونوں میں گرماگرم بحث ہوئی۔

پٹرول سے لیس سنجے نے انتباہ دیا کہ اگر وہ نہیں مانی تو خود کو آگ لگالے گا۔ دھمکی دیتے ہوئے اس نے خود پر پٹرول چھڑک لیا۔ اسی وقت رانی نے اسے آگ لگادی۔

صورت حال کی سنگینی کا احساس ہونے کے بعد اس نے پانی ڈال کر آگ بجھائی اور جلدبازی میں اسے بائیک پر وکٹوریا دواخانہ لے گئی۔

بدقسمتی سے سنجے جمعرات کی اولین ساعتوں میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

سنجے کے خاندان کی دلیل ہے کہ رانی نے عمداً اسے آگ لگائی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

شادی شدہ ہونے کے باوجود سنجے نے رانی کے ساتھ تعلقات قائم کررکھے تھے۔ پوٹیناہلی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

a3w
a3w