سڑک کا ایک حصہ دھنس جانے سے ٹریفک کی نقل و حرکت شدید متاثر
شہرحیدرآباد کے مادھاپور سائبر گیٹ کے قریب سڑک کا ایک حصہ دھنس جانے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجہ میں آئی کے ای اے سے سائبر ٹاورس اور جے این ٹی یو کی طرف جانے والے راستے پر گاڑیوں کا کی بھاری تعداد دیکھی جارہی ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مادھاپور سائبر گیٹ کے قریب سڑک کا ایک حصہ دھنس جانے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجہ میں آئی کے ای اے سے سائبر ٹاورس اور جے این ٹی یو کی طرف جانے والے راستے پر گاڑیوں کا کی بھاری تعداد دیکھی جارہی ہے۔
سائبر آباد پولیس کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ دنوں تک اس راستے پر زحمت سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
نئے ٹریفک پلان کے مطابق آئی کے ای اے سے آنے والی ٹریفک کو لیمن ٹری ہوٹل/رائے درگم میٹرو اسٹیشن سے ٹیک مہندرا۔ سی آئی آئی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا جہاں سے مسافر سائبر ٹاورس اور پھر اپنے باقاعدہ راستے سے جے این ٹی یو کی طرف جا سکیں گے۔