دہلی

ایسی سڑک جو حادثے کو دعوت دے رہی ہے! جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے(ویڈیو دیکھیں)

ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ سڑک بناتے وقت کھمبے ہٹانے کی کوشش کی گئی یا نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر لوگ انتظامیہ کی لاپروائی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کیونکہ سڑک کے درمیان میں کھمبے رہنے دینا محض غفلت نہیں بلکہ جان لیوا لاپرواہی ہے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ کے ذہن میں بھی یہی خیال آئے گا کہ آخر اس سڑک پر گاڑی کیسے چلتی ہوگی! ویڈیو میں جس سڑک کو دکھایا گیا ہے، اسے دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ یہاں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک شخص ایک انوکھی سڑک دکھا رہا ہے۔ یہ سڑک اس لئے عجیب ہے کیونکہ اس کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے لگے ہوئے ہیں۔ یعنی سڑک کے عین درمیان میں کئی کھمبے کھڑے ہیں جنہیں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ کس عقل کے تحت بنائی گئی ہوگی۔ ویڈیو میں شخص طنز کرتے ہوئے کہتا ہے:

"یہاں لوگوں کی ڈرائیونگ کو بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک کھمبا اِدھر ہے، ایک کھمبا اُدھر ہے۔ بہار والوں نے تو درخت لگائے تھے، لیکن ہماچل والے کہہ رہے ہیں کہ ہم تو کھمبے اگا دیں گے!”

سچ پوچھیں تو جس سڑک کے بیچوں بیچ کھمبے کھڑے ہوں وہاں ڈرائیونگ کرنا واقعی کسی ایڈونچر سے کم نہیں۔ ایسے میں خدشہ یہی ہے کہ کسی دن یہ کھمبے کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتے ہیں۔

ویڈیو کہاں سے وائرل ہوا؟
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر farmingleader نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا:

"کمال کا مجسمہ!”

ویڈیو پر اب تک 12 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔ صارفین بھی کمنٹس میں اپنے اپنے انداز میں طنز و مزاح کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا:

"کس نے بنایا یہ مجسمہ؟”

دوسرے نے کہا:

"واہ، سلام ہے روڈ کنٹریکٹر کو!”

حالانکہ ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ سڑک بناتے وقت کھمبے ہٹانے کی کوشش کی گئی یا نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر لوگ انتظامیہ کی لاپروائی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کیونکہ سڑک کے درمیان میں کھمبے رہنے دینا محض غفلت نہیں بلکہ جان لیوا لاپرواہی ہے۔