ایشیاءسوشیل میڈیا

دفتری سیاست سے تنگ چینی خاتون کے فیصلے نے سب کو ششدر کر دیا

ٹک ٹاک کے چینی ورژن ’ڈویَن‘ پر ایک پوسٹ میں 22 سالہ ٹان نامی خاتون نے بتایا کہ وہ جو ملازمت کر رہی ہیں بہت سادہ اور آسان ہے، اور یہاں کتوں اور بلیوں کے علاوہ انٹرنیٹ بھی موجود ہے۔

بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے دفتری سیاست سے بچنے کے لیے ایک ایسا قدم اٹھایا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا، خاتون نے قبرستان میں ملازمت شروع کر دی۔

ٹک ٹاک کے چینی ورژن ’ڈویَن‘ پر ایک پوسٹ میں 22 سالہ ٹان نامی خاتون نے بتایا کہ وہ جو ملازمت کر رہی ہیں بہت سادہ اور آسان ہے، اور یہاں کتوں اور بلیوں کے علاوہ انٹرنیٹ بھی موجود ہے۔

یہ خاتون اب چین کے علاقے چنگ چونگ کے ایک پہاڑی قبرستان میں کام کر رہی ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ’پرامن دفتر‘ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جو وائرل ہوئیں۔

خاتون نے اپنی نئی ملازمت کی جو خصوصیات بتائیں ان میں یہ بھی شامل تھا کہ ’ماحول دفتری سیاست سے پاک ہے، قریب ہے، اور فارغ وقت مل جاتا ہے۔‘ٹان کی ملازمت کی ذمہ داریوں میں قبرستان میں آنے والے افراد پر نظر رکھنا، کتبے فروخت کرنا اور قبروں کا خیال رکھنا شامل ہے، جس کے لیے انھیں ماہانہ 4 ہزار یوآن تنخواہ دی جاتی ہے۔

خاتون کو ہفتے میں 6 دن صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنا ہوتا ہے، جس کے دوران دوپہر کے کھانے کے لیے 2 گھنٹے کا وقفہ بھی ملتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی ڈیٹا کے مطابق چونگ چنگ میں ایک فرد کی سالانہ اوسط تنخواہ 33 ہزار 800 یوآن ہے جو ماہانہ 2800 یوآن بنتی ہے، اس حساب سے ٹان کو قبرستان میں ملازمت پر زیادہ تنخواہ مل رہی ہے۔