امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ کی حفاظت کیلئے روبوٹ کتا تعینات

ٹرمپ نے اپنے حفاظتی دستے میں ایک روبوٹک کتا بھی شامل کر لیا ہے، یہ روبوٹک کتا انسانوں ہی کی طرح ریسپانس دیتا ہے، بوسٹن ڈائنامکس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ہائی ٹیک روبوٹک کتا ڈونالڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو اسٹیٹ کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سیکوریٹی ٹیم میں ان کی حفاظت کے لیے‘روبوٹ کتا’تعینات کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دوسری مدت کے لیے امریکہ کے صدر منتخب ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ کی سیکوریٹی کے لیے منفرد نوعیت کے انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی

ٹرمپ نے اپنے حفاظتی دستے میں ایک روبوٹک کتا بھی شامل کر لیا ہے، یہ روبوٹک کتا انسانوں ہی کی طرح ریسپانس دیتا ہے، بوسٹن ڈائنامکس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ہائی ٹیک روبوٹک کتا ڈونالڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو اسٹیٹ کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔

اس روبوٹ کتے کو نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے پام بیچ میں مار اے لاگو ریزورٹ کے اطراف میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، پھرتی، متعدد کیمروں اور تھرمل سینسرز سے لیس اس کتے کی قیمت 75 ہزار ڈالر ہے۔

اس‘کتے ’کا نام اسپاٹ ہے، یہ روبوٹ کتا اوپر اور نیچے سیڑھیاں چل سکتا ہے، خود کو تنگ جگہوں میں سکیڑ کر نکال سکتا ہے، اور دروازے بھی کھول سکتا ہے، یہ کئی سیکوریٹی کیمروں سے لیس ہے اور اپنے ارد گرد کے تھری ڈی نقشے بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے انتخابی جلسہ میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، تب سے انھیں خصوصی سیکوریٹی دی جا رہی ہے، اور وہ ہمیشہ ہائی الرٹ رہتے ہیں، اگلا صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی سیکوریٹی میں بے پناہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔