مشرق وسطیٰ

شام کے متاثرین کیلئے پہلا سعودی امدادی طیارہ پہنچ گیا

سعودی عرب آئندہ دنو ں میں حلب کے لیے مزید امدادی طیارے بھیجے گا۔ واضح رہے کہ 11 امدادی ٹرکوں پر مشتمل پہلا سعودی قافلہ ہفتے کے روز شام کے سرحدی علاقوں میں پہنچا تھا جن میں 104 ٹن خوراک اور خیمے شامل تھے۔

دبئی: سعودی عرب سے شام کے لیے پہلا امدادی طیارہ آج صبح حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے اس طیارے میں خوراک، ادویات اور طبی سامان کے علاوہ خیموں پر مشتمل 35 ٹن اور 322 کلوگرام وزنی اشیا‏ شامل ہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مرگ کی دوا کی مفت تقسیم
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے

شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرین کے لیے امداد کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے زیرنگرانی ، سعودی ریلیف برج کے تحت بھیجی جارہی ہے۔

کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ نے "العربیہ” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حلب تک کا فضائی پل شامی ہلال احمر کے تعاون سے چل رہا ہے،” اور "ہم شام کے اندر قابل اعتماد سول اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔”

کنگ سلمان سینٹر کے ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ "سعودی امداد جامع ہے ہم شام کے دور دراز اندرونی علاقوں میں فوری طور پر امداد پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

سعودی عرب آئندہ دنو ں میں حلب کے لیے مزید امدادی طیارے بھیجے گا۔ واضح رہے کہ 11 امدادی ٹرکوں پر مشتمل پہلا سعودی قافلہ ہفتے کے روز شام کے سرحدی علاقوں میں پہنچا تھا جن میں 104 ٹن خوراک اور خیمے شامل تھے۔

 اتوار کو مزید ٹرک امدادی سامان لے کر شام پہنچے ، جبکہ پیر کے روز، سعودی امدادی ٹرک شمال مغربی شام کے شہر جیندریس میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے ہیں۔