شمالی بھارت

بھگوان رام اور ہندو مذہب پر بی جے پی کا پیٹنٹ نہیں: اوما بھارتی

سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ رام مندر‘ ترنگا‘ گنگا اور گائے میں ان کی آستھا بی جے پی نے نہیں جگائی بلکہ یہ آستھا پہلے سے ان کے اندر موجود رہی ہے۔

بھوپال: سینئر بی جے پی قائد اوما بھارتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا بھگوان رام‘ ہنومان یا ہندو مذہب پر کوئی ”پیٹنٹ“ نہیں ہے اور کوئی بھی ان میں آستھا رکھ سکتا ہے لیکن ہمارا عقیدہ‘ سیاسی فوائد سے بالاتر ہے۔

 بھوپال میں جمعہ کے دن ایک بیان میں سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ رام مندر‘ ترنگا‘ گنگا اور گائے میں ان کی آستھا بی جے پی نے نہیں جگائی بلکہ یہ آستھا پہلے سے ان کے اندر موجود رہی ہے۔

 اوما بھارتی نے کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے مقصد پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ بھارت کہاں ٹوٹ رہا ہے؟۔ راہول گاندھی کو یہ یاترا پاکستانی مقبوضہ کشمیر لے جانی چاہئے۔