تلنگانہ

جسٹس الوک آرادھے، تلنگانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر، احکام جاری

کالجیم سفارشات کے مطابق صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد انہیں تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: جسٹس الوک آرادھے کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس الوک آرادھے اس وقت کرناٹک ہائی کورٹ کے جج ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم

وہ 13 اپریل 1964 کو رائے پور، چھتیس گڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 12 جولائی 1988 کو بار کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 29 دسمبر 2009 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر ہوئے۔

جسٹس آلوک آرادھے کا 16 ستمبر 2016 کو جموں و کشمیر کے جج کے طور پر تبادلہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ریاست کی جوڈیشل اکیڈیمی اور لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

جسٹس آلوک آرادھے نے 2018 میں تین ماہ تک جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

جسٹس آلوک، جو 17 نومبر 2018 سے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو کچھ وقت کے لیے عبوری چیف جسٹس بنایا گیا تھا۔

کالجیم سفارشات کے مطابق صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد انہیں تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جسٹس سیم کوشائی کا تبادلہ تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایک جج کے طور پر بھی کیا گیا ہے۔ فی الحال وہ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جج ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کالجیم نے 5 جولائی کو کئی ججوں کے تبادلے کی سفارش کی تھی۔ مرکز نے کالجیم کے ذریعہ سفارش کردہ پانچ ججوں کی ترقی اور تبادلے کو منظوری دے دی۔

اس طرح جسٹس سبھاسیس تلاپترا کو اوڈیشہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ جسٹس سنیتا اگروال کو گجرات ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس آشیش جتیندر دیسائی کو کیرالہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔