آندھراپردیش
نائب صدر جمہوریہ دھنکر نے وشاکھا پٹنم میں ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر نے ہفتہ کے روز یہاں آندھرا میڈیکل کالج میں کلینکل اینڈ بائیو میڈیکل ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

وشاکھا پٹنم: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر نے ہفتہ کے روز یہاں آندھرا میڈیکل کالج میں کلینکل اینڈ بائیو میڈیکل ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے اے ایم سی (آندھرا میڈیکل کالج) کی صدی تقاریب کے حصہ کے طور پر سنچری الموینی پیلان کی بھی نقاب کشائی انجام دی۔
بعدازاں انہوں نے میڈیکل کالج ہال میں منعقدہ اے ایم سی کے قیام کی صدی کی تکمیل پر تصویری نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور انہوں نے اس سلسلہ میں پوسٹل کوور اور کافی ٹیبل بک کی رسم اجرائی بھی انجام دی ہے۔
اے ایم سی کے ساتھ ٹیچنگ ہاسپٹل بھی ہے جو کنگ جارج ہاسپٹل کے نام سے مشہور ہے اور یہ ملک کا ساتواں قدیم میڈیکل کالج ہے۔
قبل ازیں ریاستی گونر ایس اے نذیر نے بندرگاہی شہر میں این ایس دیگا ایر بیس پر دھنکر کا خیرمقدم کیا۔