انٹرٹینمنٹ

مجھے لگتا تھا کہ میں خودکشی کر لوں گی: دیپییکا

اس وقت میں بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی تھی، ایسا لگتا تھا کہ میں دن بھر سوئی رہوں۔ مجھے لگتا تھا کہ میں خودکشی کر لوں گی تو ان سب سے نجات مل جائے گی۔

ممبئی:دیپیکا نے بتایا کہ ڈپریشن سے باہر نکلنے میں ان کی والدہ نے مدد کی۔ میں اس کا سارا کریڈٹ اپنی والدہ کو دونگی کیونکہ میری والدہ نے میری اس حالت کو پہچانا تھا۔

لیکن پتہ نہیں کیسے میں ڈپریشن کی شکار ہو گئی۔ اس وقت میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھی اور سب ٹھیک چل رہا تھا اس لئے کوئی ایسی وجہ بھی نہیں تھی، جس کی وجہ سے میں ایسا محسوس کروں۔ ا

اس وقت میں بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی تھی، ایسا لگتا تھا کہ میں دن بھر سوئی رہوں۔ مجھے لگتا تھا کہ میں خودکشی کر لوں گی تو ان سب سے نجات مل جائے گی۔

میرے والدین بنگلور میں رہتے ہے اور جب وہ مجھ سے ملنے آتے تو میں بالکل سادہ برتاؤ کرتی جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو۔

دیپیکا نے بتایا کہ میری حالت دیکھ کر میری ماں نے مجھ سے کچھ عام سوالات کئے کہ بوائے فرینڈ کی وجہ سے کچھ ہے؟

کیا انڈسٹری میں کچھ ہوا ہے؟ کیا کسی نے کچھ کہا ہے؟ میرے پاس ان سوالوں کا جواب نہیں تھا کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا،میرے پر بس ایک خالی پن تھا۔

اسی وقت میری ماں کو سمجھ میں آ گیا تھا کہ میں ڈپریشن میں ہوں۔ اسلئے میں اس کا سارا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتی ہوں۔