حیدرآباد

حیدرآباد میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

حیدرآباد میں جمعہ کے روز زرد دھات (سونا) کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ یہ قیمتیں رواں سال تیسری بلند ترین شرح تک پہونچ گئی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں جمعہ کے روز زرد دھات (سونا) کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ یہ قیمتیں رواں سال تیسری بلند ترین شرح تک پہونچ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1300 روپے اضافہ کے ساتھ 74,450 روپے تک پہونچ گئی جبکہ جمعرات کے روز اس سونا کی قیمت 73,150 روپے فی 10 گرام تھی۔ اس طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونا کی قیمت میں 12 سو روپے فی تولہ اضافہ ہوا اور اس کی قیمت فی 10 گرام 67,050 روپے سے بڑھ کر 68,250 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت اور 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بالترتیب تقریباً 70 ہزار روپے اور 66 ہزار روپے تک گر گئی تھی۔

13 اگست سے 13 ستمبر تک ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 20 مئی کو 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 75,160 روپے تھی۔

17 جولائی کو اس کی قیمت میں 75 ہزار روپے کی بلند شرح تک پہونچ گئی تھی۔ دریں اثنا شہر میں جمعہ کے روز چاندی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آج ایک کیلو چاندی کی قیمت 95 ہزار روپے درج کی گئی جبکہ جمعرات کے روز ایک کیلو چاندی 91,500 روپے میں دستیاب تھی۔ اس طرح ایک دن میں فی کیلو چاندی کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔