تلنگانہ

تلنگانہ: نارسنگی بلدی کمشنرنے فٹ پاتھس سے غیرمجازقبضے برخواست کردیئے

ٹریفک، لااینڈ آرڈر اوربلدی عہدیداروں نے مشترکہ طورپرفٹ پاتھس پرغیرمجازقبضوں کے خلاف خصوصی مہم انجام دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی بلدی کمشنر نے فٹ پاتھس سے غیر مجازقبضوں کو برخواست کردیا۔

متعلقہ خبریں
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے پیش کی برادرانِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
امت کے اتحاد کیلئے جمعیت اہلحدیث ہمیشہ مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھے گی

انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھس پر غیرمجازقبضے کرتے ہوئے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹریفک، لااینڈ آرڈر اوربلدی عہدیداروں نے مشترکہ طورپرفٹ پاتھس پرغیرمجازقبضوں کے خلاف خصوصی مہم انجام دی۔

نارسنگی کی اہم شاہراہ پر فٹ پاتھس پر غیرمجاز قبضوں کو عہدیداروں نے برخواست کردیا۔

انہوں نے کہاکہ دوبارہ فٹ پاتھس پر غیرمجازقبضے کرتے ہوئے دکانات لگانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔