ایشیاء

چین میں ایک جہاز پل سے ٹکرایا، دو افراد ہلاک

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں جمعرات کی علی الصبح ایک جہاز کے پل سے ٹکرانے اور پل ٹوٹنے سے دو افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔

گوانگ ژو: چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں جمعرات کی علی الصبح ایک جہاز کے پل سے ٹکرانے اور پل ٹوٹنے سے دو افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

ریسکیو کارکنوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 5:30 بجے ایک کنٹینر جہاز نانشا ضلع کے لکسینشا پل سے ٹکرا گیا، جس سے پل منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہیں۔

کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے وقت یہ لوگ پل سے گزر رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے دو ندی میں گرگئے اور باقی جہاز پر گرے۔

اس حادثے میں عملے کے ایک رکن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔