کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کوہلی کو آؤٹ کرنے بال ٹیمپرنگ کی گئی : پاکستانی کرکٹر کا دعویٰ

ہندوستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجنے پر آسٹریلین بائولرز کی تعریف کی جارہی ہے۔ تاہم ایسے میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے آسٹریلین بائولرز پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

لاہور: پاکستان کے سابق مڈل آرڈ بلے باز باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر حیران کن انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلین ٹیم نے ورات کوہلی اور چیتیشور پجارا کو بال ٹیمپرنگ کے ذریعے آوٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دھرو جورل کیلئے ٹیم انڈیا تک پہنچے کا سفر آسان نہیں رہا
کوہلی نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اورکینگروز مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 469 رن بنائے جبکہ ہندوستانی ٹیم نے 151 رنز پر ہی اپنے 5 وکٹ گنوا دی ہیں۔

ہندوستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجنے پر آسٹریلین بائولرز کی تعریف کی جارہی ہے۔ تاہم ایسے میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے آسٹریلین بائولرز پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے لوگوں اور میدان میں موجود امپائرز کو کچھ نظر ہی نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔ نہ ہی کسی بلے باز کو حیرانی ہوئی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟

انھوں نے کہا کہ انڈین اننگز کے 16ویں اوور اور 18ویں اوور میں اس بات کا واضح ثبوت موجود ہے کہ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ 18ویں اوور کے دوران گیند کا حلیہ خراب ہونے کے سبب امپائر کی ہدایت پر گیند تبدیل کی گئی لیکن جب میدان میں گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لے لی گئی۔

جس گیند پر وراٹ کوہلی آؤٹ ہوئے اس گیند کی چمک دیکھنے کے قابل تھی۔ اسی طرح جب جڈیجا نے شاٹ کھیلا تو انھوں نے گیند کو آن سائیڈ کی طرف مارا لیکن گیند اوور پوائنٹ کے اوپر گئی۔ سوال ہے کہ کیا امپائر اندھا تھا؟ اوپر والا ہی جانیں کہ وہاں بیٹھے کسی کو بھی یہ چیز کیوں نظر نہیں آئی۔

a3w
a3w