تلنگانہ
سوشل میڈیا پر پولیس کی سخت نظر
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن اور پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلاٹ فارمس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن اور پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلاٹ فارمس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا اکاونٹس، واٹس ایپ، فیس بک، ایکس، انسٹاگرام پر کئے جانے والے پوسٹ اور تبصروں پر عوام کو اور گروپ ممبران کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مختلف گروپس میں پارٹیز، امیدواروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے، پوسٹ لوڈ کرنے، تصاویر کو اپڈیٹ کرتے ہوئے لگانے، واٹس ایپ مسیجس ڈالنے کو فوری ترک کردینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ا گر کسی گروپ میں کسی کے خلاف تبصرے اور پوسٹس کے متعلق اگر کوئی شکایت کرتا ہے تو گروپ اڈمن اور پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔