دہلی

خالصتان نوازوں کے خلاف پارلیمنٹ سے سخت پیام جائے: پرینکا چترویدی

پرینکا چترویدی نے کہا کہ خالصتانی دہشت گرد بیرونی سرزمین پر زور پکڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ہمارے ملک کو دھمکارہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ سخت پیام جانا چاہئے کہ ہندوستان ایسی سرگرمیاں برداشت نہیں کرے گا۔

نئی دہلی: شیوسینا (یو بی ٹی) کی ایک رکن نے منگل کے دن بیرونی ممالک میں خالصتان نواز عناصر کی بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی
دنیا میں ایسی تباہی کی مثال کم ملتی ہے:اردغان

 وقفہ صفر میں مسئلہ اٹھاتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ خالصتانی دہشت گرد بیرونی سرزمین پر زور پکڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ہمارے ملک کو دھمکارہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ سخت پیام جانا چاہئے کہ ہندوستان ایسی سرگرمیاں برداشت نہیں کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے عناصر کی دھمکیوں کا نوٹ لینا چاہئے اور موزوں کارروائی کرنی چاہئے۔ ہمیں پارلیمنٹ کے ذریعہ سخت پیام دینا چاہئے کہ ایسی سرگرمیاں ہمارے لئے قابل ِ قبول نہیں۔ پرینکا چترویدی نے کہا کہ ہمیں ایسے دہشت گردوں کو ہندوستان واپس لاکر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔