جرائم و حادثات

چلتی ڈی سی ایم میں اچانک آگ لگ گئی، ڈرائیور زندہ جھلس کر ہلاک

پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں لاری کا کلینر شدید جھلس گیا۔ موٹرسائیکل سواروں نے اسے کیبن سے باہر نکالا اور اسے علاج کیلئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں چلتی ڈی سی ایم میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع کے گرووائی گوڑم علاقہ میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم اچانک شعلہ پوش ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

پولیس کے مطابق، کیمیکل سے بھری یہ ڈی سی ایم اے پی کے انکاپلی ضلع سے حیدرآباد جارہی تھی۔پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں لاری کا کلینر شدید جھلس گیا۔ موٹرسائیکل سواروں نے اسے کیبن سے باہر نکالا اور اسے علاج کیلئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے عملے کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹریفک میں خلل کے بغیر امدادی کام شروع کیا۔ پولیس اس حادثہ کی وجہ کی جانچ کر رہی ہے۔