تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک شخص نے امریکہ کی جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

سائی کمار تقریباً دس برس قبل امریکہ گیا تھا اور اوکلاہوما ریاست کے ایڈمنڈ شہر میں ملازمت کے ساتھ اپنی بیوی کے ساتھ مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق، سائی کمار نے تین نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے 19 دیگر لڑکیوں کو اس وقت دھمکایا جب وہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر تیار نہیں ہوئیں، اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے امریکہ کی جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنگاؤں کے نیلّوٹلہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا کے مولا سائی کمار (عمر 31 سال) امریکہ میں جنسی جرائم کے سنگین مقدمہ میں سزا کاٹ رہا تھا۔ اس کی جیل میں خودکشی کا معاملہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

سائی کمار تقریباً دس برس قبل امریکہ گیا تھا اور اوکلاہوما ریاست کے ایڈمنڈ شہر میں ملازمت کے ساتھ اپنی بیوی کے ساتھ مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق، سائی کمار نے تین نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے 19 دیگر لڑکیوں کو اس وقت دھمکایا جب وہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر تیار نہیں ہوئیں، اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر ایف بی آئی نے اکتوبر 2023 میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ دانستہ طور پر لڑکیوں کو شکار بناتا تھا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر 27 مارچ 2025 کو امریکہ کی عدالت نے سائی کمار کو 35 سال قید کی سزا سنائی جس کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار سائی کمار نے 26 جولائی کو جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔بتایا جا رہا ہے کہ سائی کمار کے والد اپلایا اورارکان خاندان امریکہ گئے جہاں انہوں نے اس کی آخری رسومات ادا کیں