تلنگانہ کے وزیرزراعت سے بی آرایس کی نماءندگی۔رعیتو بھروسہ اسکیم کی رقم جاری کرنے پرزور
انہوں نے یاد دلایا کہ ٹی ڈی پی اور کانگریس حکومتوں کے دوران بھی حیدرآباد کے مضافات میں سبزی اور پتوں والی فصلیں اگانے والے کسانوں کو اہمیت دی جاتی تھی۔ اب ان کسانوں کو اسکیم سے باہر رکھنا ناانصافی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت رقم نہ ملنے پر کسان برہم ہو گئے ۔
سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی اور بی آر ایس ضلع صدر ایم کشن ریڈی کی قیادت میں کسانوں نے وزیر زراعت ناگیشور راؤ سے نماءندگی کی اورفوری طور پر رقم جاری کرنے کی خواہش کی۔ کسانوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کانگریس اب کسانوں کے لیے مصیبت بن چکی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ٹی ڈی پی اور کانگریس حکومتوں کے دوران بھی حیدرآباد کے مضافات میں سبزی اور پتوں والی فصلیں اگانے والے کسانوں کو اہمیت دی جاتی تھی۔ اب ان کسانوں کو اسکیم سے باہر رکھنا ناانصافی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر کسانوں کو رقم فراہم نہ کی گئی تو بی آر ایس پارٹی ان کے ساتھ کھڑے ہو کر سخت احتجاج کرے گی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت کسانوں کے لیے شروع کی گئی کے سی آر کی اس اسکیم کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔