آندھراپردیش

تروپتی میں مندر سے متصل عمارت میں بھیانک آتشزدگی

عینی شاہدین کے مطابق اس 5منزلہ عمارت کے ایک فلور پر واقع فوٹو فریم کی دکان میں پہلے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اس شاپ کے ورکرس اور اس دکان میں موجود دیگر افراد بحفاظت یہاں سے فوری نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

تروپتی: تروپتی میں گویندراج سوامی مندر کے قریب ایک عمارت میں جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس آتشزدگی میں 3افراد پھنس گئے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

4 فائر انجن فوری مقام واقعہ پر آگ بجانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ آگ مندر تک پھیل گئی ہے۔ مشہور مندر کے بازو واقع لا وانیا فوٹو فریم ورکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے بلند شعلوں نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے سبب ٹمپل ٹاؤن کے اس مصروف علاقہ کے عوام میں سراسمیگی پھیل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس 5منزلہ عمارت کے ایک فلور پر واقع فوٹو فریم کی دکان میں پہلے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اس شاپ کے ورکرس اور اس دکان میں موجود دیگر افراد بحفاظت یہاں سے فوری نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

اس آتشزدگی کی وجہ سے عمارت کے سامنے پارک کردہ 5ٹووہیلر گاڑیاں بھی جل گئیں۔ فوٹو فریم شاپ کے نقصان کا تخمینہ تقریباً ایک کروڑ روپے لگایا گیا۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔لامینیشن کیلئے اس شاپ میں رکھے گئے کیمیکلس اور فوٹو سے مربوط دیگر اشیاء کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔