جرائم و حادثاتحیدرآباد

بیٹی کی سالگرہ پر ماں باپ کی خودکشی

بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ماں اور باپ میں جھگڑا ہوگیا اور دونوں نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ماں اور باپ میں جھگڑا ہوگیا اور دونوں نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

پولیس ذرائع کے بموجب امین پوررا کی ہلز کالونی کے 36 سالہ سندیپ جو سافٹ ویر انجینئر تھا کل رات ان کی بیٹی کی سالگرہ پارٹی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سندیپ اور ان کی بیوی 30 سالہ کرتی میں بحث وتکرار ہوگئی۔ سندیپ باہر جانے کے بعد کرتی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

سندیپ نے دیکھا کہ کرتی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی تو اسی رسی سے سندیپ نے بھی خودکشی کرلی۔ امین پور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔