حیدرآباد

شاستری پورم میں پلاسٹک کے گودام میں بھیانک آگ لگ گئی

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی ۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شاستری پورم علاقہ میں پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے گودام میں رکھی دو ڈی سی ایم وینس جل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

اس آگ کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف کاماحول دیکھاگیاجو اپنی جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی کافی دور سے نظرآرہاتھا۔آج صبح پیش آئے اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی ۔

جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ پولیس اس واقعہ کی جانچ کررہی ہے۔اس واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس کے ملازمین نے وہاں جمع ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کاکام کیا۔