حیدرآباد

بنڈی سنجے خواتین کمیشن کے سامنے حاضر

تلنگانہ ویمنس کمیشن نے سنجے کو اس خصوص میں نوٹس جاری کی تھی جس نے حال ہی میں کویتا پر ان کے تبصروں پر اپنے طورپر کارروائی کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کی تھی اور15مارچ کو انہیں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے خلاف نامناسب ریمارکس پر آج تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے ریاستی خواتین کمیشن کے سامنے حاضر ہوئے۔ وہ بی جے پی لیگل سیل کے نمائندوں کے ساتھ کمیشن کے دفتر گئے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

تلنگانہ ویمنس کمیشن نے سنجے کو اس خصوص میں نوٹس جاری کی تھی جس نے حال ہی میں کویتا پر ان کے تبصروں پر اپنے طورپر کارروائی کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کی تھی اور15مارچ کو انہیں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

بنڈی سنجے نے خواتین کمیشن کی صدرنشین کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ چونکہ پارلیمنٹ اجلاس میں وہ شرکت کررہے ہیں اسی لئے وہ 15مارچ کو نہیں آسکیں گے۔انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ وہ 18مارچ کو حاضر ہوں گے جس پر کمیشن نے ان کی اس تجویز کو قبول کرلیاتھا۔

a3w
a3w