مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 7 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1782۔انگریزوں کو ہندوستان سے بوریہ بسترہ گول کرنے کے لئے سوچنے پر مجبور کردینے والے جنگ آزادی کے عظیم سپاہی اور شیر میسور سلطان ٹیپو کے والد نواب حیدر علی کا انتقال چتور میں ہوا تھا۔

1825۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کا بھاپ کے انجن سے چلنے والا پہلا سمندری جہاز انٹرپرائز کلکتہ کے بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

1825۔ ملک میں پہلی بار سرکاری طور پر ہندو بیوا کی شادی کرائی گئی۔

1856۔ہندوستان میں پہلی بار باضابطہ طور پر ہندو بیوہ کی شادی کرائی گئی۔

1941۔ جاپانی طیاروں نے ہوائی میں واقع امریکہ کے بحریہ کے اڈے ’پرل ہاربر‘پر ہوائی حملہ کرکے امریکی بیڑےکے 2043افراد کو ہلاک کیا۔ اس کے نتیجے میں امریکہ نے جاپان کے دو

شہروں ہیروشیما اور ناکاساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا۔

1944۔ جنرل رودیسکو نے رومانیہ میں حکومت تشکیل دی۔

1949۔ہندوستان میں بہادر فوجیوں کے اعزاز میں ’یوم جھنڈا مسلح افواج‘منانے کی شروعات ہوئی تھی۔ اس موقع پر فوجیوں کی فلاح بہبود کے لئے عام لوگوں فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے۔

1949۔چین میں کمیونسٹوں کے عروج میں قوم پرست رہنما چیانگ کائی شیک نے تائیوان میں پناہ لی۔

1960۔افریقی ملک آئیوری کوسٹ فرانس سے آزاد ہوکر ایک آزاد ملک بنا۔

1972۔ امریکہ نے چاند کے لئے اپنی مہم کے تحت اپولو 17 کا تجربہ کیا۔

1975۔انڈونیشیا کی فوج نے ایسٹ تیمور پر 7 قبضہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ایسٹ تیمور اس وقت انڈونیشیا سے الگ ہوکر ایک آزاد ملک ہے۔

1981۔ اسپین 7 شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کا رکن بنا تھا۔

1983۔ اسپین کے میڈرڈ ایئرپورٹ پر دو جیٹ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 93 افراد کی موت ہوئی۔

1987۔ کیلیفورنیا میں ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنس کا طیارہ حادثہ کا شکار ، 43مسافروں کی موت ہوئی۔

1988۔آرمینیا کے اسپتاک شہر میں آئے6.9 شدت کے زلزلے میں 60 ہزار افراد کی موت اور پانچ لاکھ بے گھر ہوئے۔

1995۔ ساؤتھ ایشیا پرائیوٹی ٹریڈ اگریمنٹ (ایس اے پی ٹی اے) اثر میں آیا اور ہندستان نے مواصلات سٹیلائٹ انسیٹ 2-سی کا تجربہ کیا۔

1995۔یوگوسلاویہ علیحدہ ہونے کے بعد بوسنیا ہرزے گووینا میں ہندوستانی مشن کی شروعات 7 ہوئی تھی

2001۔وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

2002۔ ترکی کی ہاجرہ امین مس ورلڈ منتخب ہوئیں۔

2004۔ حامد کرزئی نے افغانستان کے پہلے منتخب صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔

2007۔ یوروپ کی کولمبر تجربہ گاہ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچانے والی اٹلانٹکس کی پرواز تکنیکی اسباب سے ملتوی ہوئی۔

2008۔ ہندستان کے گولف کھلاڑی جیو ملکھا سنگھ نے جاپان ٹور کا خطاب جیتا۔

2009۔ ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں ماحولیات سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوا۔

2016۔ معروف ہندستانی مزاحیہ اداکار، سیاست داں ، طنز نگار،اسٹیج ڈرامہ ، فلم ہدایت کار اور ایڈوکیٹ راما سوامی کا انتقال ہوا۔

a3w
a3w