ایشیاء

پنجاب میں القاعدہ کا ایک سرکردہ قائد گرفتار

ایک بڑے آپریشن میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ممنوعہ القاعدہ کے ایک سرکردہ قائد کو گجرات سٹی سے گرفتار کیا۔

گجرات(پاکستان): ایک بڑے آپریشن میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ممنوعہ القاعدہ کے ایک سرکردہ قائد کو گجرات سٹی سے گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت

اسامہ بن لادن کے قریبی امین الحق کی گرفتاری ایسے وقت ہوئی جب سیکوریٹی فورسس نے ممنوعہ تنظیموں بشمول تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کے خلاف اپنی جاریہ مہم تیز کردی ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے فوجی آپریشن عزم استحکام کے تحت انٹلیجنس پر مبنی کارروائی کی گئی۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والا امین الحق پاکستان میں فرضی کاغذات کے ساتھ رہ رہا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے بتایا کہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل امین الحق کی گرفتاری بڑی اہم ہے۔ وہ القاعدہ کا اہم حصہ ہے اور اس نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کی تنظیم جدید میں اہم رول ادا کیا ہے۔

وہ 1996ء سے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی آدمی تھا۔ وہ القاعدہ سربراہ کی سیکوریٹی کا ذمہ دار تھا۔ اسامہ بن لادن کو امریکی فورسس نے پاکستان کے ایبٹ آباد 2011ء میں ہلاک کردیا تھا۔

گوندل نے بتایا کہ امین الحق اپنی شناخت چھپاکر کسی اور نام سے پاکستان میں رہ رہا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس پاکستان کا نقلی شناختی کارڈ پایا گیا، جس پر لاہور (پنجاب) اور ہری پور (خیبرپختونخواہ) کا پتہ درج تھا۔

پاکستان نے حال میں دہشت گرد گروپس کے خلاف فوجی مہم عزم استحکام شروع کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اس کی جاریہ کوششوں میں یہ گرفتاری ایک اہم موڑ ہے۔

a3w
a3w