کرناٹک

ٹماٹروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

بنگلورو میں 2,000 کیلو گرام ٹماٹر ایک بازار میں لے جانے والی ٹرک کو نامعلوم بدمعاشوں نے لوٹ لیا، پولیس نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ 8جولائی کو چکجالا کے قریب آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

بنگلورو: بنگلورو میں 2,000 کیلو گرام ٹماٹر ایک بازار میں لے جانے والی ٹرک کو نامعلوم بدمعاشوں نے لوٹ لیا، پولیس نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ 8جولائی کو چکجالا کے قریب آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو برہنہ تصاویر سے مسخ کرنے پر خانگی کمپنی کا ملازم گرفتار

پولیس کے مطابق کسان چتردرگ کے ہیریور قصبہ سے کولار مارکٹ میں اپنی پیداوار لے جا رہا تھا۔ تین بدمعاشوں نے اپنی کار، ٹماٹر کی گاڑی کے آگے لاکر روک دی۔

اس کے بعد انھوں نے کسان اور ڈرائیور پر یہ الزام لگاتے ہوئے حملہ کردیا کہ ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

انھوں نے ان سے رقم کا بھی مطالبہ کیا اور بعد میں رقم ان کے موبائل پر آن لائن منتقل کر دی۔

اس کے بعد بدمعاش ٹماٹروں کے ساتھ گاڑی میں سوار ہو گئے اور کسان اور ڈرائیور کو سڑک پر چھوڑ کر ٹرک لے گئے۔

آر ایم سی یارڈ پولیس شرپسندوں کے بارے میں سراغ حاصل کرنے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر رہی ہے۔ کرناٹک میں ٹماٹر کی قیمت 120 سے 150 روپئے فی کیلو تک پہنچ گئی ہے۔