جموں و کشمیر

اننت ناگ میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

پولیس بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت گلشن زوجہ محمد یوسف گنائی ساکن تکیہ مقصود شاہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

سری نگر: منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے ایک ناکے کے دوران ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 8 کلو بھنگ پائوڈر بر آمد کی گئی۔

پولیس بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت گلشن زوجہ محمد یوسف گنائی ساکن تکیہ مقصود شاہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔